بھارت نے انگلینڈ کو ہرا کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔
باغی ٹی وی : بھارت نے آئی سی سی انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو 190 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
Undefeated India are under-19 World Champions once again 🎉 #U19CWC
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 5, 2022
فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.5 اوورز میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جیمر ریو 95 اور جیمر سیلز 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے راج باوا نے پانچ اور روی کمار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے مقررہ ہدف 47.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا بھارت کے نشانت سندھو کی 50 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی شائق رشید نے بھی ففٹی اسکور کی۔
دورہ پاکستان: کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس آئیں گے، ہیزل ووڈ
بھارتی کھلاڑی راج باوا کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ روی کمار نے بھی انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا بھارت نے پانچویں بار انر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19 کی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کوارٹر فائنل میں باہر ہوگئی تھی ایونٹ میں قومی ٹیم کو کوارٹر فائنل شکست ہوئی تھی باقی میچز میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی اور سری لنکا کو شکست دیکر گرین شرٹس نے 5 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔