بھارت نے واہگہ بارڈر سے پاکستان جانیوالوں کیلئے اسپیشل اجازت نامہ کی پابندی ختم کردی

لاہور: بھارت نے واہگہ بارڈر کے راستے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بھارتی وزارت داخلہ سے اسپیشل اجازت لینے کی پابندی ختم کردی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مارچ 2020ء میں پاکستان اور بھارت نے کورونا وبا کی وجہ سے واہگہ یعنی اٹاری بارڈ مسافروں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان نے 17 اگست 2021ء کو اپنی طرف سے بارڈر کھول دیا تھا لیکن بھارت کی طرف سے ابھی تک بارڈربند تھا جسے پیر کے روز کھول دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیرخارجہ کی درخواست، پاکستان نے واہگہ بارڈر خصوصی طور پر کھول دیا، 41 پاکستانی بھارت روانہ

بھارت کی طرف سے واہگہ ، اٹاری بارڈر کے راستے پاکستان آنے کے لیے اسپیشل اجازت کی پابندی ختم ہونے کے بعد پیر کے روز بھارتی شہریوں کا 50 رکنی وفد لاہور پہنچا ہے۔

سردار دیپک منموہن سنگھ کی سربراہی میں آنے والے بھارتی وفد میں پنجابی ادیب، دانشور، شاعر اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں وفد لاہور میں ورلڈ پنجابی کانگریس کے زیر اہتمام پانچ روزہ انٹرنیشنل پیس اینڈ لٹریچر کانفرنس میں شریک ہوگا۔

کرتارپورراہداری نے تقسیم ہند میں بچھڑے بھائیوں کوملادیا

بھارت کی طرف سے اسپیشل اجازت کی پابندی ختم ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے 75 سال بعد اپنے بڑے بھائی سے ملنے والے حبیب عرف سکا خان بھی اب واہگہ کے راستے پاکستان آسکیں گے۔

حبیب عرف سکا خان کو پاکستانی ہائی کمیشن نے گزشتہ ماہ ویزا جاری کیا تھا تاہم اسے پاکستان اپنے بڑے بھائی محمد صدیق اور خاندان کے پاس آنے کے لیے بھارت کی وزارت داخلہ کی طرف سے اسپیشل اجازت کا انتظار تھا۔

یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب: فضا میں ‘اللہ اکبر’ کی گونج

Comments are closed.