بھارتی اداکارہ اہانا کرشنا بھی کورونا وائرس کا شکار

نئے سال میں ایک اور بھارتی اداکارہ اہانا کرشنا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری مالی وڈ کی اداکارہ اہانا کرشنا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے آگاہ کیا۔

اہانا کرشنا کا کہنا ہے کہ ان کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھااور اب وہ آئسولیشن میں ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ’بالکل صحت مند ‘ ہیں۔

اداکارہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ان کا ٹیسٹ منفی آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گذشتہ ایک مہینے سے اپنی فیملی سے دور ہیں لہٰذا وہ سب محفوظ ہیں

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متعدد پاکستانی اور بھارتی اداکار وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان میں نیلم منیر ، ماہرہ خان، سینئیر اداکارہ سنگیتا ، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

جب کہ بھارت میں اداکار ورون دھون، نیتو سنگھ، منیش پول اور ہریتھک روشن کی والدہ، راکول پریت سنگھ ،امیتابھ بچن ،ایشوریہ بچن ،ابھیشیک بچن ، کریتی سینن،ملائکہ اروڑا ،ارجن کپور سمیت دیگر اداکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں

 

Comments are closed.