بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپگنڈے پر فخر عالم کا مزاحیہ تبصرہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان، اداکار فخر عالم نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپگنڈے پر مزاحیہ تبصرہ پیش کیا ہے –

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ تے ہوئے بھارت نے ایسی خبر چلائی کہ سوشل میڈیا پر اس کا مذاق بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا کہ کراچی کے علاقے ’گلشن باغ‘ میں جھڑپیں شروع ہوگئیں ہیں اس جھوٹ پر دنیا بھر میں کل اور آج دن بھر بھارتی میڈیا کا مذاق اڑایا جاتا رہا اور اسے دنیا کا جھوٹا ترین میڈیا قرار دیا گیا۔

فخر عالم نے بھی بھارت کے اس پروپگنڈ پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ پیش کیا جس کو پڑھ کر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بے حد محفوظ ہوئے-

فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہاں پاکستان میں حالات بہت سنگین ہیں، دو فریقین کی لڑائی نے شدت اختیار کرلی ہے۔


انہوں نے لکھا کہ ایسی صورتحال میں میرا فوڈ ڈیلیوری بوائے(فوڈ پانڈہ) اپنے ساتھ اسلحہ رکھے ہوئے مشکلات کو سر کرتا ہوا میری بریانی اور نہاری بحفاظت پہنچا کر گیا ہے یہاں چیزوں نے شدت اختیار کرلی ہے اور زیادہ سے زیادہ گائے کی قربانی کی جارہی ہے اور لوگ سیر ہو کر کھا رہے ہیں-

انہوں نے ہیش ٹگ انڈین میڈیا استعمال کرتے ہوئے قہقہے والا ایموجی بھی بنایا-

Comments are closed.