بھارتی موسیقار استاد غلام مصطفیٰ انتقال کر گئے

0
44

بھارت کے کلاسیکل موسیقی کے استاد غلام مصطفیٰ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

باغی ٹی وی : لتامنگیشکر اور اے آر رحمان سمیت متعدد گلوکاروں کو موسیقی کا فن سکھانے والے استاد غلام مصطفیٰ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے استاد غلام مصطفیٰ کی بہو نمرتا گپتا نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اہل خانہ کے لیے ایک صدمہ ہے۔

استاد غلام مصطفیٰ 3 مارچ 1931 کو ریاست اتر پردیش کے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق رام پور کے سہاسوان گھرانے سے تھا، وہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ انہیں 1991 میں بھارتی سول ایوارڈ پدما شری سے نوازا گیا، 2006 میں تیسرے بڑے شہری اعزاز پدما بھوشن اور 2018 میں دوسرے بڑے شہری اعزاز پدما وبھوشن سے نوازا گیا، انہیں 2003 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا جو کسی بھی آرٹسٹ کو دیا جانے والا اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے۔

دوسری جانب استاد غلام مصطفیٰ کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت موسیقار برادری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا اور موسیقی کیلیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔


آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میرے اور سب کے پیارے استاد اللہ آپ کو دوسرے جہاں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے سن کر یہ بہے افسوف ہو کہ استاد غلام مصطفیٰ اب اس دنیا میں نہین رہے ان کی وفات کا سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔

لتا نے لکھا کہ وہ گائیکت تو اچھے تھے ہی لیکن انسان بھی بہت اچھے تھے-


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے موسیقی کی دنیا غریب ہوگئی، وہ موسیقی کے سفیر تھے اور ان کے کام کی وجہ سے انہیں نسل در نسل پسند کیا گیا۔

Leave a reply