بھارتی پولیس نے سماجی فاصلہ سمجھانے کے لئے شاہ رخ خان کی فلم سے مدد لے لی

0
38

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق اپنی عوام کو متعلق آگاہی پیغام دینے کے لئے بھارتی رایست آسام کی پولیس نے شاہ رخ خان کی فلم سے مدد لے لی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کی پولیس نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ پیغام جاری کیا ہے-


اپنے‌ٹویٹ میں آسام پولیس نے شاہ رخ خان کے مخصوص انداز میں ان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں کمپیوٹر ایڈیٹنگ کی مدد سے ان کے چہرے پر ماسک پہنایا گیا تھا۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان کے دونوں بازوں کھلے ہوئے ہیں ان کے دونوں ہاتھوں کی لمبائی کو 6 فٹ کے سماجی فاصلے کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کی ایڈٹ کی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے پولیس نے بالی وڈ کنگ کی 90 کی دہائی کی فلم ’بازیگر‘ کا ایک ڈائیلاگ ٹوئٹ کیا۔

ڈائیلاگ کو تبدیل کرتے ہوئے پولیس لکھا کہ ’کبھی کبھی پاس آنے کے لیے کچھ دور جانا پڑتا ہے، اور دور جا کر پاس آنے والے کو بازیگر کہتے ہیں۔

پولیس نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سماجی دوری زندگیوں کو بچاسکتی ہے- چھ فٹ کے فاصلے پر رہیں اور بازیگر بنیں!

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم بازیگر 1993 میں ریلیز ہوئی جس میں شاہ رخ خان کے مقابل کے مرکزی کردار کاجول اور شلپا شیٹھی نے نبھائے۔

اس فلم کے ایک سین میں کردار اجے شرما (شاہ رخ خان) ایک ریس جان بوجھ کر ہار جاتا ہے اس شکت کے بعد وہ یہی کہتا ہے کہ کبھی کبھی جیتنے کے لیے ہارنا بھی پڑتا ہے، اور ہار کر جیتنے والے کو بازیگر کہتے ہیں اس فلم میں مذکورہ ڈائیلاگ کو بھی غیر معمولی شہرت ملی۔

Leave a reply