22 سال سے بھارتی قید میں پھنسا پاکستانی اپنی رہائی کا منتظر

0
50

22 سال سے بھارتی قید میں پھنسا گوجرانوالا کا وارث راجا اپنی رہائی کا منتظر ہے-

باغی ٹی وی : وزیرآباد کا رہائشی محمد وارث راجا 1999 میں دوست سے ملنے بھارت گیا تھاجہاں اتر پردیش کے شہر شاملی میں اسے بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے وارث کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایا، مقدمے کا ٹرائل 17 سال سے مقامی عدالت میں چلتا رہا، سال 2017 میں عدالت نے وارث کو عمر قیدکی سزا سنا دی۔

وارث کے اپیل کرنے پر دسمبر 2019 میں ہائی کورٹ نے سزا کو کالعدم قرار دے دیا لیکن عدالتی فیصلےکے ڈھائی سال بعد بھی وارث کو رہائی نہیں مل سکی۔

بھارتی جیل میں قید وارث کے بارے میں بھارت کے ایک اخبار میں خبر شائع ہوئی تو اہل خانہ کی دم توڑتی امید پھر سے جاگ گئی، وارث کے بیٹے اور بیٹیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے والد کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔

پاک چائنہ مشترکہ منصوبوں کو فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،شہباز شریف

قبل ایں رواں مارچ میں بھارت میں قید پڑی پاکستانی خاتون سمیرا اپنی بیٹی کے ساتھ پاکستان پہنچی تھی ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی جو سمیرا کی بھارتی قید سے رہائی کےلیے جدوجہد کرتے رہے ہیں، انہوں نے خاتون کی وطن واپسی کی خوشخبری سنائی تھی-

اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سمیرا کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے پاکستانی وزارت خارجہ نے سمیرا رحمان اور ثنا فاطمہ کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کردی ہے۔

مچھلی نے راتوں رات ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

Leave a reply