بھارتی سابق رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاکستان کے معروف کامیڈین انجینئر اکبر چوہدری سے ایک درخواست کی ہے۔
باغی ٹی وی :حال ہی میں پاکستانی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ائیرو اسپیس انجینئیر اکبر چوہدری نے بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی انگریزی سے متعلق ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکبر چوہدری 3 اسٹیپس بتاتے ہیں جس میں سے ایک میں وہ آکسفورڈ ڈکشنری کو بلینڈر میں ڈال دیتے ہیں اور وہ ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ ان اسٹیپس کو فالو کرنے کے بعد کوئی بھی ششی تھرور کی طرح انگریزی بول سکتا ہے۔
How to speak English like @ShashiTharoor #ShashiTharoor #Defenestrate #Farrago #Floccinaucinihilipilification pic.twitter.com/08KwCq44SR
— Akbar Chaudry (@AkbarChaudry) February 25, 2021
بعد ازاں پاکستانی کامیڈین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اسے متعدد بھارتی چینلز پر بھی دکھایا گیا۔
اکبر چوہدری کی اس ویڈیو کو بھارتی سیاستدان نے خود بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی کامیڈین سے ایک درخواست بھی کی۔
🤣🙏 Next one on @ImranKhanPTI please!?> @AkbarChaudry https://t.co/nJnZ8XheDV
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) February 27, 2021
ششی تھرور نے اکبر چوہدری سے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اب اپنی اگلی ویڈیو وزیر اعظم عمران خان کے اوپر بنائیں۔
اس حوالےسے کامیڈین اکبر چوہدری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی یہ کوشش ششی تھرور تک پہنچی اور انہیں یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔