منشیات کیس :مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کی درخواست ضمانت منظور

منشیات سے متعلق کیس میں بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

باغی ٹی وی :انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

بالی وڈ منشیات کیس مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ شوہر سمیت گرفتار منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا

این سی بی کی جانب سے منشیات قبضے میں لینے اور استعمال سے متعلق کیس میں انہیں گرفتار کرنے کے بعد 4 دسمبر تک جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا تھا۔

جس کے بعد دونوں کے وکیل ایاز خالد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی اور آج ( 23 نومبر) کو این ڈی پی ایس عدالت نے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کی ضمانت منظور کرلی۔

مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے چھاپہ مارا اور ان کے گھر سے منشیات برآمد کی جس کے بعد اُن سے پوچھ گچھ کی گئی، جس میں انہوں نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا تھا۔

دوسری جانب ہرش لمباچیا نے این سی بی کو بتایا کہ وہ صرف ذاتی استعمال کے لیے منشیات خریدتے تھے۔بھارتی سنگھ کے اس بیان کے بعد تفتیشی افسر سمیر وانکھیڈے نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ مزاحیہ اداکارہ اور ان کے شوہر کو گھر میں منشیات رکھنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے-

بھارتی میڈیا جس نے بھارتی سنگھ کے گھر کے ساتھ اس معاملے میں مزید 2 مقامات پر چھاپے کی تصدیق کی ہے سے این سی بی کے ایک اور افسر نے گفتگو کی اور بتایا کہ فلم انڈسٹری میں منشیات فراہم کرنے والوں سے تفتیش میں ’بھارتی سنگھ‘کا نام نکل کر آیا اور ان کے گھر سے منشیات برآمد بھی ہوئی ہے۔

بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

واضح رہے کہ اس سے قبل این سی بی نے منشیات کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے بھارتی اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپہ مار کر اُن کے گھر کی تلاشی لی تھی اور ان کی گرل فرینڈ سے پوچھ گچھ بھی ہوئی۔

اس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ ہفتے تفتیش کے لیے بھارتی اداکار ارجن رامپال کو ممبئی اپنے آفس طلب کیا تھا جہاں سات گھنٹے تک ارجن رامپال سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

این سی بی آفس سے باہر آنے کے بعد ارجن رامپال نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اُن کامنشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اُن کی رہائش گاہ سے منشیات تیار کرنے کے کچھ نسخے ملے تھے جو اُنہوں نے این سی بی کے عہدیداروں کے حوالے کردیے ہیں۔

ارجن رامپال نے کہا تھا کہ وہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں جبکہ این سی بی کے عہدیدار اچھا کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل این سی بی نے فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا کو بھی طلب کیا تھا جبکہ اس سے ایک دن قبل پولیس ان کی اہلیہ شبانہ سعید کو گھر سے 10 گرام چرس بر آمد ہونے پر گرفتار کرچکی تھی جو بعد ازاں ضمانت پر رہا ہوئیں۔

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ رواں برس 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اُن کی پھندا لگی لاش ملنے کے باوجود اس معاملے میں قتل اور ممنوعہ منشیات کے استعمال پر بھی تفتیش کی جارہی ہے

این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

این اسی بی کی جانب سے منشیات کیس اُس وقت شروع کیا گیا جب سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس منظر عام پر آئیں جس کے بعد بھارت میں انسدادِ منشیات کے محکمے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو اُن کے بھائی سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

اس کے علاوہ معروف اداکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، صف اول کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکان، سارہ خان اور شردھا کپور کے علاوہ دیگر فنکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

Comments are closed.