بھارت کی پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کےدورے کی یقین دہانی

0
116

اسلام آباد: بھارتی وفد نے پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کےدورے کی یقین دہانی کروا دی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مذاکرات کا دوسرا دوراسلام آباد جاری ہے، مذاکرات دونوں ممالک کےانڈس واٹرکمشنرزکی سطح پرہو رہے ہیں۔

آبی تنازعات پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز یکم مارچ سے اسلام آباد میں ہوگا،انڈس…

مذاکرات میں پاکستان نےآبی جارحیت پرسوالات اٹھا دئیے ہیں، پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ سیلاب سے انسانی جانوں کےضیاع کا خدشہ ہے، اس نقصان کا ذمہ دارکون ہوگا، چناب پربننے والا متنازعہ منصوبہ کیرو پر بھی اعتراضات ہے۔

وزارت آبی وسائل کے حکام نے کہا کہ دریائے چناب پر کیرو پن بجلی منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کو دریائے سندھ پر نیموں چلنگ ڈیم اور دریائے پونچھ پر مانڈی ڈیم کی تعمیر پر بھی اعتراض ہے۔

پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے’بینوقادر ٹرافی‘ کی رونمائی

پاکستان کی جانب سے اعتراضات پر بھارتی وفد نے پاکستان کو بھارت میں متنازعہ منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی کروا ئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ اور بھارت کی جانب سے مذاکرات کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچا تھا، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد آج یہ دوسرا اجلاس تھا-

پاک بھارت کے درمیان آبی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات جاری

Leave a reply