بھابھی کو قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا

0
38

کراچی،پاپوش نگر بنگش کالونی میں بھابھی کو قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم اپنے ہی گھر میں پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔

کراچی میں دو روز قبل پاپوش نگر بنگش کالونی میں بھابھی کو قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم اپنے ہی گھر میں پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 گھنٹے تک اپنے ہی گھر والوں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا ملزم بھابھی کے بعد دو بہنوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا ۔پولیس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل اپنی بھابی حفصہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا تھا اور واردات کو پولیس سے چھپانے کی کوشش کی تھی۔
پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم گھر سے فرار ہوگیا تھا اور گزشتہ روزاپنے گھر والوں کو اسکے خلاف بیان دینے پر بدلہ لینے آیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم عارف گل نے بچے،2 بہنیں اور والد کو 6 گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا پولیس کے پہنچنے پرملزم نے گھر کی چھت پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم مارا گیاجائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 50 سے زائد خول برآمد کرلئے گئے ہیں ملزم کی بہنوں کے مطابق ملزم عارف دوپہر میں گھر آیا تھا اور ہمیں قتل کرنا چاہتا تھا ملزم اسلحہ لینے گیا تو ہم نے خود کو کمرے میں بند کرلیا تھا۔ہلاک ملزم عارف گل کی بہن شبانہ بی بی نے بتایا کہ ہم دونوں بہنیں شادی شدہ ہیں اور بھابھی کے مرنے کی خبر سن کر یہاں آئے تھے عارف دوپہر میں گھر آیا اور ابو کو تشدد کا نشانہ بنایا عارف گل ہم بہنوں کو بھی مارنا چاہتا تھا عارف گل جب پستول نکالنے گیا تو ہم نے خود کو کمرے میں بند کرلیاہم دونوں بہنیں چھپ گئے تھے وہ ہمیں مارنے کی دھمکیاں دی رہا تھا۔ ہمارے ساتھ تین سال کا بچہ کاشف بھی موجودتھاپولیس نے ہماری حفاظت کے لئے اچھا کام کیاکافی دیر بعد آواز آئی کہ فائرنگ بند ہوگئی آپ لوگ باہر جائیں.

Leave a reply