پشاور:گھر سے بھاگی لڑکی کوپناہ دینے والی خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان گرفتار

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گھر سے بھاگنے والی لڑکی کوپناہ دینے والی خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا-

باغی ٹی وی : تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے گزشتہ روز خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جن کے خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی گھر چھوڑ کر مقتولہ کے ساتھ رہائش اختیار کی تھی-

ملزمان میں سے ایک گھر چھوڑنے والی خاتون کا سابقہ شوہر جبکہ ایک بھائی ہے جن کو اپنی ہمشیرہ مسماۃ (ع) کے گھر چھوڑنے کا رنج تھا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے-

تفصیلات کے مطابق مدعی جہانگیر خان ولد ظفر خان نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ملزمان صدام ولد نور محمد اور نور حسین ولد محمد عمر ساکنان افغانستان نے اس کی ہمشیرہ مسماۃ (ن) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی-

ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ شکیل خان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا جبکہ گزشتہ روز مصدقہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان صدام ولد نور محمد اور نور حسین ولد محمد عمر کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کےدوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان کیا کہ ملزم نور حسین کی ہمشیرہ مسماۃ (ع) نے گھر چھوڑ کر مقتولہ کے گھر میں پناہ لی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا،-

ملزم صدام گھر چھوڑنے والی خاتون مسماۃ (ع) کا سابقہ شوہر ہے جس نے مسماۃ (ع) کے بھائی ملزم نور حسین کے ساتھ مل کر پناہ دینے والی خاتون کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-

Comments are closed.