مزید دیکھیں

مقبول

بھاگیہ شری فلم میں نے پیار کیا کے کس سین کو کرنے کا سن کر رو پڑیں؟

بالی وڈ‌کی خوبصورت اداکارہ بھاگیہ شری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم میں نے پیار کیا کے دوران ایک سین ایسا کرنا پڑا کہ جس کو کرنے کا سن کر میں رو پڑی. بھاگیہ شری نے کہا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر سورج برجاتیہ نے مجھے کہا کہ مجھے سلمان خان کے ساتھ گلے ملنے کا ایک سین کرنا ہے، میں‌یہ سن کر رو پڑی سلمان خان پریشان ہو گیا اور بولا رونا کس بات کا تو میں نے کہا کہ میں ایسا سین نہیں‌کر سکتی. سورج برجاتیہ کافی دیر تک سمجھاتے رہے اور میری آنکھوں سے آنسو بہتے رہے. آخر میں انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے تم اگر یہ سین

نہیں‌کر سکی توہم کچھ اور دیکھ لیں گے لیکن تم کوشش تو کرو. یوں سلمان خان اور سورج برجاتیہ کے کہنے پر میں وہ سین ٹرائی کیا اور ہو گیا. بھاگیہ شری نے کہا کہ حالانکہ میرا اس وقت بوائے فرینڈ بھی تھا لیکن میں ایسی چیزوں میں نہیں پڑی تھی. بھاگیہ شری نے کہا کہ فلم میں نے پیار کیا کہ فورا بعد میں جس سے پیار کرتی تھی اس کےساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی لیکن یہ فلم ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی ہے. مجھے یاد ہے کہ میں‌یہ فلم نہیں کرنا چاہتی تھی اپنے والدین اور سورج برجاتیہ کے کہنے پر کی.