گلوکار علی ظفر نے حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی ۔ وہاں ان سے سوال ہوا کہ ہر پی ایس ایل اینتھم کے بعد عوام علی ظفر کو کیوں یاد کرتی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ تو عوام کی محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جو پی ایس ایل اینتھم جاری ہوا ہے میں نے وہ ٹھیک طرح سنا نہیں ہے یقینا اچھا ہی ہوگا۔ ابھی ابھی ریلیز ہوا ہے تھوڑا ٹائم دیں اسے، اچھا لگے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب مینجمنٹ چینج ہوتی ہے تو وہ اپنی معرضی کے فیصلے کرتی ہے اور ان کو جو ٹھیک لگتا ہے وہ وہی کرتے ہیں تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔، اگر وہ کسی کا انتخاب پی ایس ایل کے اینتھم کے لئے کرتی ہے تو یہ اس کی
مرضی ہے وہ کچھ سوچ کر ہی کرتے ہیں۔ اگر عوام کو پی ایس ایل کا اینتھم اچھا نہ لگے تو بھائی حاضر ہے۔ یاد رہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے ایک سیزن کا اینتھم گایا تھا ”سیٹی بجے گی“ اسکو بہت پسند کیا گیا تھا اس سے پہلے اور بعد میں ابھی تک جتنے بھی پی ایس ایل کے اینتھم گائے گئے ہیں ان کو علی ظفر کے اینتھم جتنی پذیرائی نہیں ملی۔لہذا جب بھی ہرسال پی ایس ایل کا انتھم جاری کیا جاتا ہے تو علی ظفر کو یاد کیا جاتا ہے لیکن دوبارہ علی ظفر سے پی ایس ایل کا اینتھم کیوں نہیں گوایا گیا یہ تو سوال ہے جو عوام کے زہنوں میں رہتا ہے۔