مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ انہیں قتل کیا گیا ہے خود کشی نہیں کی، تاہم اب انکے بھائی مولانا یوسف جمیل کا ویڈیو پیغام آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی ہی کی ہے
مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا یوسف جمیل کا کہنا تھا کہ میں انتہائی بوجھل دل سے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا رہا ہوں کہ آج شام کو میرے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کی موت ہوئی، میڈیا پر غلط خبریں چل رہی ہیں اسلئے وضاحت کے لئے حاضر ہوا ہوں، بچپن سےمیرے بھائی ڈپریشن کا شکار تھے، پچھلے چھ ماہ سے انہیں الیکٹرک شاٹ لگائے جا رہے تھے، آج اتفاقا وہ گھر میں اکیلے تھے، انہوں نے گارڈ سے بندوق لی اور خود کو مار لیا، کوئی دشمنی نہیں تھی، باقی سب باتیں غلط ہیں، ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں.
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1718860394239025460
دوسری جانب ریجنل پولیس افسر ملتان سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے،ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے،آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے خود کو گولی ماری، عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا،عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی
مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مرحوم عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی،نماز جنازہ آج سوموار کو رات ساڑھے ساے بجے رئیس آباد تلمبہ میں ادا کی جائے گی،
مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل