بھکر : ڈپٹی کمشنرآٹا کی تقسیم سے قبل آج بھی ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر پہنچ گئے

بھکر،باغی ٹی وی ( اتباع رسول ملنگی )ڈپٹی کمشنربھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان آٹا کی تقسیم شروع ہونے سے قبل آج بھی ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر پہنچ گئے۔انہوں نے ماڈل بازار ،جیمنزیم ،کہاوڑ کلاں ،سپورڑس کمپلکس دریا خان ،پنجگرائیں ،میبل شریف،جنڈانوالا اور کلورکوٹ کے پوائنٹس پر افسران وسٹاف کی ڈیوٹی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رجسٹرڈ افراد کے قومی شناختی کارڈز کی سکیننگ وآٹا کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اور پینے کے پانی کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر تمام تر انتظامات کی مسلسل اور وقفہ وقفہ سے نگرانی جاری ہے اورڈیوٹی افسران کو سنٹرز پر موجود رہ کر تمام تر عمل کی مانیٹرنگ کا حکم دے رکھا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کو آٹا کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں اس سلسلہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تصدیق شدہ فرد کو ہر صورت آٹا ملے گا پہلے آئیں پہلے پائیں کی پالیسی نہیں ہے آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تصدیق شدہ افراد کسی بھی وقت آکر آٹا لے سکتے ہیں تصدیق شدہ فرد کا آٹا اسے ہی ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں زیادہ رش کی بنیادی وجہ عوام مرتب کردہ سسٹم سے مکمل طور پر آگاہ نہیں ہے خاندان کا ایک فرد آٹھ دن میں ایک بیگ آٹے کا لے سکتا ہے سسٹم کی آگاہی کے بعد رش ختم ہو جائے گا اس ضمن میں آج تحصیل بھکر،دریاخان اور کلورکوٹ کے پوائنٹس پر دورہ کرکے عوام الناس کو آٹا دستیابی کے آسان طریقے بارے آگاہی فراہم کر رہے ہیں

Leave a reply