بھکر ،باغی ٹی وی( نامہ نگار آتباع رسول ملنگی) آڑھتی سرکاری باردانہ میں گندم بھرکر فی الفورفوڈ سنٹرز پر پہنچائیں ۔ڈپٹی کمشنر
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا دریا خان نشیب اور داجل روڈ کا دورہ،انہوں نے دریا خان نشیب کے آڑھتیان کو احکامات جاری کئے کہ وصول کردہ سرکاری باردانہ میں گندم بھر کر فی الفور فوڈ سنٹرز پر بھیجی جائے اس ضمن میں کسی قسم کے بلا جواز تاخیر حربے قابل قبول نہیں ہونگے ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں کے گوداموں کو چیک کیا گیا جہاں گندم موجود تھی جبکہ آڑھتیوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو موقع پر بتایا گیا کہ انکے پاس گندم کا ذخیرہ موجود نہیں ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گوداموں میں موجود گندم کو اپنی موجودگی میں سرکاری بارادنہ میں ڈلوا کر قریبی فوڈ سنٹر پر منتقل کروادی ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کے آڑھتی حضرات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ باردانہ میں گندم بھر کر فی الفور فوڈ سنٹرز پر پہنچائیں غیر ضروری تاخیر کرنے والے آڑھتیوں کیساتھ ہرگز رورعایت نہیں برتی جائے گی اس سلسلہ میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے .
Shares:








