اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو تاحال انصاف نہ مل سکا ۔

سرگودھا ۔ بھلوال پولیس گینگ ریپ کے ملزمان سے مل گئی ، متاثرہ خاتون اور اس کے بوڑھے ماں باپ انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کا تھانہ بھلوال کے باہر احتجاج

تفصیلات کے مطابق ،سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی قصبے سلطان پور نون عامر کالونی کی رہائشی اجتماعی زیادتی کا شکار حرا منور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ اس کے ساتھ 6 افراد نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی تھی مگر پولیس نے اس کی دہائی کے باوجود صرف ایک ملزم کو نامزد کیا، ملزمان میرے گھر سے سوا تولہ سونا بھی لے گئے تھے ۔

مگر پولیس نے ڈکیتی کی دفعات ایف آئی آر میں درج نہیں کیں ۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس جب بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانے لگتی ہے تو ملزمان کو پہلے فون پر اطلاع دے دی جاتی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا تھا کہ انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹا رھے ھیں ۔

مگر انہیں کہیں سے انصاف نہیں مل رہا۔ اگر ملزم بااثر نہ ہوتے اور کسی بااثر کی بیٹی کے ساتھ زیادتی ہوتی تو ملزمان کے پورے خاندان کو پولیس اٹھا کر لے آتی مگر پولیس نے ملزمان کی بجائے ہمیں تھانے کے دروازے پر بٹھا رکھا ہے۔ اس موقع پر متاثرہ خاتون کے والد نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کیلئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی ایس پی بھلوال ناصر نواز ملک نے رابطہ کرنے پر میڈیا کو موقف دینے سے انکار کردیا۔

Comments are closed.