بھانجی ساتھ ہو تو کام پر جانے کا دل نہیں کرتا، منال خان
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران منال خان سے کئی سوالات کیے گئے جن کے انہوں نے جوابات دیے. انٹرویو میں منال سے پوچھا گیا کہ اب آپ خالا بن گئی ہیں تو کیسا لگتا ہے؟ آپ تو بہت سخت ہیں.
منال نے جواب دیا کہ جی میں بہت سخت ہوں لیکن عمل (بھانجی) کے ساتھ بالکل بھی نہیں ہوں. اگلے بچے کے ساتھ ہو جاؤں گی سخت لیکن عمل کے ساتھ بالکل بھی نہیں.
منال نے کہا کہ عمل ساتھ ہو تو کام پر جانے کا دل بھی نہیں کرتا کیونکہ وہ ہے ہی اتنی پیاری جو مجھے خود سے دور جانے نہیں دیتی.