بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سخت سوالات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا، جو اس ناکامی کا ثبوت ہے۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی غیر مؤثر اور کمزور خارجہ پالیسی نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر بھارت کا اثر و رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے اور یہ ملک کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔
راہول گاندھی کے اہم سوالات:
پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کسی بھی ملک کی حمایت کیوں حاصل نہیں ہوئی؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کس نے کروائی تھی؟ کیا وزیر خارجہ قوم کو اس کا جواب دیں گے؟
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر کی اس بیان بازی نے بھارت میں سیاسی ماحول کو مزید گرما دیا ہے، جبکہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔
پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفات 5 جون کو ہوگا
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی








