مزید دیکھیں

مقبول

ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ایک اور مؤثر جواب دیتے ہوئے بہاولنگر کے قریب بھارتی ساختہ ہیروپ ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق یہ دعویٰ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کیا۔عطاء تارڑ نے بتایا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا ڈرون بہاولنگر کے فضائی حدود میں نشانہ بنایا، جس کے بعد ڈرون کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ہماری افواج کسی بھی قسم کی دراندازی پر فوری اور مؤثر ردعمل دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم چوکنا، فعال اور مکمل طور پر تیار ہے۔ دشمن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارتی ہیروپ ڈرون کیا ہے؟

ہیروپ ڈرون ایک خودکش ڈرون تصور کیا جاتا ہے، جسے عام طور پر ٹارگٹ پر جا کر تباہ کیا جاتا ہے۔ یہ اسرائیلی ساختہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور بھارتی افواج اسے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ تاہم پاکستانی دفاعی ماہرین کی جانب سے بروقت ایکشن لے کر اس خطرے کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔

پہلگام واقعے کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج

پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، رافیل گرائے، 29 ڈرون تباہ کیے، عطاء تارڑ

نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف