بھارت نے جموں و کشمیر کے بعد ایک اور ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دی، جانئے اس رپورٹ میں
مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370سے ہٹائے جانے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کئے جانے کے بعد بھارت نے مقبوضہ وادی میں مسلسل چاردن سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ اب بھارتی حکام نے لداخ کے ضلع کارگل میں دفعہ 144 نافذکر دی ہے۔
کشمیری عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ جھڑپیں، پاکستانی پرچم لہرائے جاتے رہے
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد مسلم اکثریتی علاقہ کارگل میں مکمل ہڑتال اور احتجاج شروع ہوا۔ کارگل کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر بھارتی اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے عوام کی رائے جانے بغیر کیا گیا ہے۔
ہندوستانی حکومت کے فیصلے کے خلاف لوگوں کے احتجاج کو روکنے کے لئے حکام نے کارگل میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کردیں۔
دریں اثنا ، ضلع بھر کی تمام سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے اتحاد ، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی (اے پی اے سی) کارگل نے ہندوستانی صدر کو ایک یادداشت میں آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب تک تنازعہ کشمیر حل نہیں ہوتا صورتحال مزید خراب ہوتی رہے گی۔