بھارت، موسلادھار بارش سے 20افراد ہلاک
بھارتی ریاست اتر پردیش میں دوسرے دن بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے 20سے زائد افراد ہلاک جبکہ 30سے زائد مویشی بھی مرگئے۔
بھارت، بارش نے 100سالہ ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریاست میں بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر حادثات ہوئے ہیں۔ لکھنو اور آس پاس کے علاقوں میں کل صبح سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔بارش کی وجہ سے لکھنو¿ میںتمام تعلیمی ادارے آج بندرہے۔پانی جمع ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں بارش سے ہوئے حادثات میں کم سے کم 20 افراد مارے گئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے سونبھدر اور کوشامبی میں 3،3 اور بھدوہی اور لکھنو¿ میں دو، دوجبکہ جونپور میں ایک فردہلاک ہے۔ اس کے علاوہ امیٹھی، بارہ بنکی، للت پور، پیلی بھیت، باندہ، گورکھپور میں ایک اور بلیا میں تین افرادمارے گئے۔ موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے 30سے زائد مویشی بھی مر گئے۔
بارشوں نے بھارت میں تباہی مچادی
بھارتی ریاست راجستھان کے 13 اضلاع میں موسلادھار بارش کی وارننگ
محکمہ موسمیات نے 28اور 29ستمبرکو مشرقی اترپردیش میں کچھ مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔