بھارت، بھینس کو بچانے کی کوشش میں 2 خواتین ہلاک

0
60

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور تھانہ علاقے میں بھینس بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار دو خواتین کی موت ہوگئی جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹونک چرگاوں قومی شاہرا پر باوندا ندی کے قریب ایک ہی خاندان کی دو خواتین وملا اور کملا پپلاہی سے شیو پور آرہی تھیں۔ اچانک گاڑی کے سامنے بھینس آگئی جسے بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہو گئی اور اس کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی الٹ گئی۔

حادثے میں دونوں خواتین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 7سواریاں زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply