مزید دیکھیں

مقبول

بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

بھارت میں ہجومی تشدد کا معاملہ اس حدتک بڑھ گیا ہے کہ اب تو دن میں ہجومی تشدد کے نتیجے میں ہلاکتوں کے دو دو واقعات ہور ہے ہیں۔

بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری میں دلت ذات سے تعلق رکھنے دو بچے رفع حاجت کر رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کو دیکھ لیا۔ مذکورہ شخص نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر ان بچوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا بچوں کو لاٹھیوں کی مدد سے مارا گیا جس سے جائے وقوعہ پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے

مرنے والے دونوں بچوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ روشنی نامی لڑ کی کی عمر 12سال جبکہ اویناش نامی لڑکے کی عمر 10سال بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کو تشد د کے دوران گہری چوٹیں لگیں۔