بھارت دنیا کو جواب کیوں نہیں دے سکتا،شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

0
37

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کی قرارداد میں مشترکہ طور پر ہندوستان کی کشمیر پالیسی مسترد کی گئی جب کہ خود ہندوستان میں بھی کشمیر کی پالیسی پر اتفاق رائے نہیں رہا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے 47 ویں اجلاس میں 57 ملکوں نے بابری مسجد کی شہادت کی مذمت کی۔

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں جمع کرائے گئے ڈوزیئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کے ڈوزئیر کا جواب دنیا کو نہیں دے سکا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے اجلاس میں فلسطین پر واضح مؤقف آیا ہے، پاکستان میں بھی اسرائیل کے حوالے سے قیاس آرائیاں تھیں لیکن اب انہیں دم توڑ دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہندوستان دفاعی پوزیشن میں چلا گیا ہے، ہندوستان کلبھوشن جادھو کا کیس عالمی عدالت میں لے کر گیا لیکن اسے ناکامی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق بھارت کو 2 مرتبہ قونصلر رسائی دی گئی، تیسری بار بھارت یہ سہولت نہیں لے رہا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان طویل جدوجہد کے بعد عوامی مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، قلعہ کہنہ قاسم باغ اور مینار پاکستان پر عمران خان کے جلسے عوام نے دیکھے تھے اور حقائق کے مطابق پی ٹی آئی اور عمران خان ایک سیاسی حقیقت بن چکے ہیں

پوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 2 مرتبہ دعوت دی گئی لیکن پی ڈی ایم قیادت نہیں آئی، کورونا کی صورتحال پر بلایا گیا تو بھی پی ڈی ایم قیادت نہیں آئی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت سے این آر او اور کرپشن کی شرط کے علاوہ تمام ایشوز پر مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔

Leave a reply