بھارتی کرنل ریٹائرڈ دھنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ ‏بھارت کی حالت اس وقت گلی میں کھیلتے اس بچے کی سی ہے جو دو طاقتوں کی لڑائی کے دوران ایویں ہی چپیڑیں کھا کر گھر آجاتا ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی کرنل ریٹائرڈ دھنویر سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھارت کے ساتھ ہوئے سلوک پر دلچسپ انداز میں روشنی ڈالتے دکھائی دے رہے ہیں –


ویڈیومیں افغانستان اور امریکہ کے حالات پر بھارت کی ویلیو پر بات کرتے ہوئےھبارتی کرنل ریٹائرڈ دھنویر سنگھ کہتے ہیں کہ بھارت کی حالت اس وقت بہت ہی گھمبیر ہے فُل طریقے سے جیسے ایک لڑکا خومخواہ دو غنڈوں کی لڑائی میں پٹ جاتا ہے اور روتے روتے اپنے گھر آجاتا ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ تو بالکل اسی طرح دو طاقتوں کے درمیان دو علاقائی طاقتوں کے دوران جھگڑا چل رہا ہے پہلے طالبان میں ان کو بڑی طاقت مانوں گا اور دوسری امریکہ اور افغانستان کی فوج ان کے درمیان لڑائی چل رہی ہے اور بھارت ایسے ہی خوامخواہ چاٹیں چوٹیں کھا کر روتے ہوئے گال ملتے ہوئے واپس آگیا ہے یا آنے کی تیاری میں ہے-

بھارتی ریٹائرڈ کرنل نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ سارے بھارتی کابل میں اکٹھے ہو گئے ہیں اور ان کو کبھی بھی وہاں سے بھارت واپس روانہ کیا جا سکتا ہے-

Shares: