مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ٹریننگ کے لیے اسرائیلی ایڈوائزر بھی پہنچ گئے۔
ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
ذرائع کے مطابق اسرائیلی ایڈوائزر بھارت کو اس بات کی تربیت دیں گے کہ اسرائیل نے فلسطین میں تحریک آزادی کو کیسے کچلا۔
کشمیر میں اب بھارتی فوج اسرائیل ماڈل فالو کر رہی ہے۔جس طرح اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر نوجوان فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی گرفتار کیا ہے اب یہی ماڈل کشمیر میں فالو ہو رہا ہے۔ بھارتی افواج کشمیری مسلمانوں کے خلاف پیلٹ گنز اور چھرے والی بندوق کا استعمال کر رہی ہے۔ بھارت فلسطین کی طرح مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے ۔ عالمی این جی او جینو سائیڈ واچ نے کشمیریوں کی نسل کشی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
یاد رہے کہ مودی نے 2002ءمیںگجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا تھا جبکہ اسرائیلی فوج نے یہی کام 2014ءمیں کیا جب لگ بھگ ایک ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔








