بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن کی کمی کا مسئلہ ؟ ڈاکٹرز نے آگاہ کردیا
بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن کی کمی کا مسئلہ ؟ ڈاکٹرز نے آگاہ کردیا
باغی ٹی وی : کورونا کے وار پاکستان میں بھی تیزی سے جاری ہیں . ملتان میں کوروناکےباعث مزید5افراددم توڑگئے،نشتراسپتال میں کوروناکےباعث اموات کی تعداد606ہوگئی،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،ترجمان نشر ہسپتال نے کہا ہے کہ ملتان نشتراسپتال میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے . 30ہزارکیوبک آکسیجن نشتراسپتال میں موجودہے،ایک ہفتےکےاندر40ہزارکیوبک کادوسراپلانٹ بھی لگ جائے گا، روزانہ آکسیجن کااستمعال ایک ہزارکیوبک ہے، اسی طرحپاکستان میںدیگر ہسپتالوں میں ابھی تک آکسیجن کی کمی کا مسئلہ نہیں ہے .
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار16 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شتح کی وجہ سے کرتا پور ہر قسم کی نقل و حرکت کے لئے 16 مارچ 2020 سے بند ہے۔ مزید یہ کہ ، کوویڈ کے حالیہ اضافے کی وجہ سے ، 19 اپریل سے واہگہ بارڈر سمیت ، ہندوستان سے ہر قسم کے سفر پر پابندی عائد ہے