قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کوعام میچز کی طرح لے کر کھیلیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام ہی میچز اہم ہیں اور کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا، چاہے بھارت ہو، کویت ہو یا افغانستان ہم نے ہر میچ کے لئے حکمت عملی ترتیب دی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس میگا ٹورنامنٹ میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائیں۔
ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل تربیتی کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ کے لئے خوب تیاری کی ہے، ہم نے کوشش کی ہے تربیتی کیمپ کے دورن اپنی خامیوں کو دور کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم انڈر 19 لیول پر اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو یقیناً ہمیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا