بھارت کے ممبئی شہر میں کیسز چینی شہر ووہان سے بھی تجاوز کرگئے۔
باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے تجارتی حب ممبئی میں کورونا کے کیسز کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی جو وائرس کے مرکز چینی شہر ووہان سے بھی زیادہ ہے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے جن میں نصف سے زائد کیسز ریاستی دارالخلافہ ممبئی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ جمعرات کی صبح تک ملک میں ایک روز میں 9996 ریکارڈ کیسز سامنے آئے اور 357 افراد جان سے چلے گئے۔
واضحرہے کہ امن کے دشمن بھارت کی کرونا کےخلاف جنگ میں بری طرح شکست کاسامنا کرنا پڑ رہاہے، بڑے بڑے دعوے اور کارکردگی زیرو کی پالیسی پر عمل پیرا مودی سرکار کی کرونا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام ہوگئی۔ امریکی جریدے فنانشل ٹائمز نے بھارت میں کرونا سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ساڑھے سات ہزار اموات کے ساتھ بھارت دنیا کا بدترین خطہ بن چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا نے بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مودی کے لاک ڈاؤن کو نشانہ بنایا اور لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے500 کرونا کیسزپر24 مارچ کودنیا کاظالمانہ لاک ڈاؤن کیااورفتح کا نعرہ لگایا۔
اور معیشت تباہ ہونے لگی تو مئی کے آخرمیں لاک ڈاؤن ختم کیا جس سے کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا بھارتی اسپتال متاثرین سے بھر گئے۔جبکہ مودی کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ایک لمبا عرصہ ہماری زندگی کا حصہ بنا رہے گا تاہم متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری سہولتوں کا ملک میں سخت فقدان ہے۔