بھارت کے تباہ کن ڈیلٹاوائرس نے اسرائیل کو پھر سے ہلا کر رکھ دیا
باغی ٹی وی : اسرائیلی وزارت صحت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وہ ماسک پہننے کی پابندی ختم ہونے کے باوجود ماسک پہنیں اور اس پاپندی پر سختی سے عمل کیا جائے جہاں لوگوں کا اژدھام اور بھیڑ زیادہ ہے یہ ہدایت ماسک پہننے کی پابندی کے دس دن بعد جاری کرنا پڑی
وزارت صحت کے مطابق نئے انفیکشن میں اضافہ اس ملک کے لئے ایک دھچکا ہے جس نے اپنی 9.3 ملین آبادی میں سے 55 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین کی دونوں ڈوزیں مکمل کر لی ہیں.
اسرائیل کی پینڈیمک رسپونس ٹاسک فورس کے سربراہ نچمن ایش نے عوامی ریڈیو کو بتایا کہ یہ پابندی روزانہ 100سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد لگائی گئی ہے ، جب جمعرات کو 227 نئے کرونا کیسز کی تصدیق ہوئی تو معاملات اور گمبھیر ہوگئے ۔
ایش نے کہا ہم ہر چند دنوں میں دوگنا کیسز ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ ایک اور چیز جو پریشان کن ہے وہ یہ ہے کہ انفیکشن پھیل رہے ہیں۔ ہمارے پاس دو شہر ہیں جہاں زیادہ تر انفیکشن تھے ، ہمارے پاس اور بھی شہر ہیں جہاں تعداد بڑھ رہی ہے
ایش نے بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کا امکان سب سے پہلے بھارت میں دریافت ہونے والے متعدی ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے ہوا ہے۔
ماسک کو دوبارہ لازمی کرنا اسرائیل کے لئے ایک دھچکا ہے ، ایش نے بتایا کہ مثبت کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ، انھیں ابھی تک اسپتال میں داخل ہونے یا اموات میں متوازی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔