بھارت کا امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ارکارن کو ویزہ دینے سے انکار

0
44

بھارت کا امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ارکارن کو ویزہ دینے سے انکار

بھارت نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی ملک میں اقلیت کو درپیش مسائل کا زمینی جائزہ لینے کی غرض سے دی گئی سفری درخواست مسترد کردی اور کہا کہ غیرملکی پینل کو بھارتی شہریوں کے آئینی حقوق کا جائزہ لینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 2014 کے بعد سے مسلمانوں پر حملوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور امریکی پینل نے چین، ایران، روس اور شام کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک بھارت کو ’ خاص تشویش والا ملک‘ کے طور پر نامزد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ھارت نے امریکی کمیشن کے ارکان کی ویزا درخواستیں مسترد کر دیں، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمیشن کا پینل زمینی حقائق جانچنے کے لیے بھارت جانا چاہتا تھا۔

کمیشن نے ویزے مسترد ہونے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کر کے کہا کہ امریکی کمیشن مقبوضہ کشمیر اور بھارتی شہروں کا دورہ کرنا چاہتا تھا، جس کا مقصد مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم کے زمینی حقائق کا مشاہدہ کرنا تھا، تاہم بھارت نے ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Leave a reply