بھارت کا ایل او سی پر براہموس میزائل نصب کرنے کا کیا مقصد ہے ، شاہ محمود قریشی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار ہندوتوا کو فروغ دے رہی ہے، دنیا کے سامنے اس کے عزائم نے نقاب ہو چکے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دو سوچوں میں تقسیم نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر میزائل نصب ہو چکے ہیں، بھارت نے ایل او سی پر5 مقامات سے باڑ کو کاٹا ہے اور ایل او سی پربراہموس میزائل نصب کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ان اقدامات کا کیا مقصد ہے؟ دنیا بھارتی اقدامات کو دیکھ رہی ہے۔
سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ معاملہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اٹھانا چاہیے۔ اس وقت دنیا کا کوئی بھی قابل احترام رہنما بھارتی موقف کی حمایت نہیں کر رہا۔بھارتی عوام نے متنازع بل مستردکردیا ہے، کئی ریاستوں میں وزرائے اعلیٰ نے احتجاجی ریلی کی قیادت کی، بھارتی عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کے فیصلے نے جذبات کو مجروح کیا، پاکستان نے اس مسئلے پر بھرپور طریقے سے آوازاٹھائی ہے اور سعودی ہم منصب سے کہا بھارتی متنازع بل کےخلاف آواز اٹھنی چاہیے
پاکستان اور سعود ی عرب نے او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔ او آئی سی کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں اور ماہ اپریل میں متوقع ہے،او آئی سی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکی، انڈونیشیا ودیگر ممالک شریک ہوں، او آئی سی اجلاس کا ایجنڈا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کشمیریوں پر مظالم اور بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ہوں گے.








