کابل: بھارت کی جانب سے طالبان پر 100 بھارتی شہریوں کے اغوا کے الزام کا سین ڈراپ ہو گیا-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ روز کابل ائیر پورٹ سے طالبان نے 100 بھارتی شہری جو اپنے وطن واپس آنے کیلئے وہاں موجود تھے انہیں اغوا کر لیا تاہم یہ تمام دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان ترجمان احمد اللہ واسق نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے حامد کرزئی ائیر پورٹ سے کسی کو اغوا نہیں کیا گیا جس کی تصدیق بعدازاں بھارتی میڈیا نے بھی کی۔
خیال رہے کہ افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ اور قونصل خانے بند کر دیئے ہیں اس سے قبل بھارت نے طالبان پر قندھار اور ہرات میں بند قونصل خانوں کی تلاشی لینے اور وہاں پارک گاڑیاں ساتھ لے جانے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔
طالبان نے 100 بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ،مودی سرکار چپ
واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،
افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں-
کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ