بھارت کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری بنا تقصان 59 رنزبنا لیے
باغی ٹی وی رپورٹ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔
ایونٹ میں بقا کے لیے بنگلادیش کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں بنگال ٹائیگرز ایونٹ سے باہر ہوجائیں گے۔پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کرنے کے لیے ایک جیت درکار ہے۔
اتوار کے روز اسی گراؤنڈ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔