بھارت کا ظلم جاری ، مقبوضہ کشمیر میں‌ 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

0
46

بھارت کا ظلم جاری ، مقبوضہ کشمیر میں‌ 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

باغی ٹی وی : سرینگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھاتے ہوئے 3 نہتے نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔سرینگر سوپور اور بڈگام سے ایک درجن سے زائد نوجوان گرفتار

مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا، سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، سری نگر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

غاصب فوج نے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی، ادھر ضلع بڈگام اور سوپور میں بھی قابض فوج نے دہشت گردی کے الزام میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی، اس کے باوجود ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا، انہوں نے بھارتی فوج کی گاڑیوں پر شدید پتھراو بھی کیا۔

Leave a reply