بھارت خطرناک رستے پہ چل پڑا ہے، واپسی مشکل ہے: وزیر اعظم

باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت بہت خطرناک رستے پر چل پڑا ہے جہاں سے اس کی واپسی مشکل ہے۔ یہ راستہ اس کے لیے بہت نقصان دہ ہو گا۔

بھارتی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نفرت کی راہ پر چل پڑا ہے، جو قوم اس رستے پر چلی اسے نقصان ہوا، نازیوں نے بھی یہی پالیسی بنائی تھی، روانڈا میں بھی اسی وجہ سے لہو بہا۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کا نتیجہ بھی خون ریزی کی شکل میں نکلنا ہے۔ میانمار اور بوسنیا میں یہ پالیسی اپنائی گئی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ صبح 3 بجے ایئر چیف نے فون پر بھارتی جارحیت کے متعلق بتایا، ہم اسی وقت جواب دے سکتے تھے لیکن ہم نے اگلے روز تک انتظار کیا.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں نفرت کی پالیسی چل رہی ہے۔ ہندوتوا پالیسی اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے۔ جو قوم اس آئیڈیالوجی پر گئی وہاں خون خرابہ ہوا۔ راونڈا، جنوبی افریقا، میانمار اور بوسنیا میں بھی قتل عام ہوا۔ بھارت بھی اسی طرف جا رہا ہے۔ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور بنا رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی متنازع قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آر ایس ایس کے گینگ ہٹلر سے متاثر ہیں۔ عالمی برادری بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

Shares: