بھارت کے بلے باز بغیر کسی پریشانی کے مضبوظ آغاز دینے پر کامیاب، روہٹ شرما کی 34 گیندوں پر ففٹی،بھارت نے اپنے 100 رنز بھی آسانی سے مکمل کر لیے،پاکستانی گیند باز کوئی وکٹ لینے میںناکام رہے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .بھارت کے بلے باز بغیر کسی پریشانی کے مضبوظ آغاز دینے پر کامیاب، روہٹ شرما کی 34 گیندوں پر ففٹی،بھارت نے اپنے 100 رنز بھی آسانی سے مکمل کر لیے،پاکستانی گیند باز کوئی وکٹ لینے میںناکام رہے.
ورلڈ کپ 2019 میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا تجربہ ٹیموں کے لئے تلخ رہا ہے اور پانچ میچوں میں حریف ٹیموں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیں
بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔
ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔
بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔