ویرات کوہلی کے بغیر بھارت کو ملی ڈرامائی فتح

0
45

ویرات کوہلی کے بغیر بھارت کو ملی ڈرامائی فتح

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کا 36 پر آئوٹ ہونے کے بعد پلٹ کر بڑا وار،ویرات کوہلی کے بغیر ہی آسٹریلیا کو ہراکر 4میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
میلبورن میںسیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز میزبان آسٹریلیا 200رنز بناکر پویلین لوٹ گیا۔2ٹیسٹ کی 4 اننگ میں یہ پہلی بار ممکن ہوسکا کہ آسٹریلیا نے 200کا ہندسہ سیٹ کیا لیکن پہلی اننگ میں بڑے خسارے کی وجہ سے بھارت کو جیت کے لئے 70 رنزکا ہدف ملا ۔کیمرین گرین نے دوسری اننگ میں 45رنزکئے،بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 3وکٹیں لیں۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 19 پر اگروال اور پجارا کو کھودیا لیکن شبمین گل کے35 اور رہانے کے 27 ناٹ آئوٹ کی بدولت ہدف 16ویں اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کرکے 8وکٹوں کی کامیابی گلے لگالی۔پہلی اننگ میں 112اور دوسری میں 27ناٹ آئوٹ رنزبنانے والےبھارتی کپتان اجنکا رہانےمین آف دی میچ قرار پائے۔
آسٹریلیا کی ٹیم جس نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کو دوسری اننگ میں صرف 36 پر آئوٹ کردیاتھا،اس میچ میں اس کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوکر رہ گئی ہے۔
میلبورن ٹیسٹ کا اسکور یہ رہا۔آسٹریلیا 195 اور 200رنز،بھارت326 اور 70رنز 2وکٹ۔
ویرات کوہلی اس میچ سمیت پوری سیریز سے رخصت پر ہیں،اس لئے بھی بھارت کی کامیابی کو نہایت اہم قرار دیا جارہا ہے

Leave a reply