وزیر خارجہ نے بھارت کے عزائم کے متعلق بڑی بات کہہ دی.بھارت کیا کر سکتا ہے.بھارت پلوامہ جیسا ڈراما رچاسکتا ہے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہم بھارتی اقدام کو شدت سے مسترد کرتے ہیں.. بھارت کا کہنا کہ آرٹیکل 370 کی ترمیم کا مقصد کشمیری عوام کو ریلیف دینا ہے تو کیا 70 سال سے ان کے حقوق نہیں دیے جارہے تھے.جو آج بھارت دینے جارہا ہے.کشمیر میں 9 لاکھ فوج مسلط ہیں کیا یہ بھی ان کی فلاحو بہبود کے لیے مسلط کی گئی.کشمیر کا مسئلہ متنازع تسلیم شدہ ہے.ہم نے 28 ممالک کو اپنی تسشویش سے آغاہ کر دیا ہے.
بھارت کا یہ کہنا کہ بھارت ہمارا اندرونی مسئلہ ہے تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بات پاکستان کے دفتر خارجہ کی نہیں بلکہ نہرو کی ہے کہ جو انہوں نے اقوام متحدہ میں کہا تھا.جب انہوں نے دنیا کے سامنے تسلیم کیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کشمیرکے مسئلے کو حل کریں گے..انہوں نے بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے اقتصابات پڑھ کر عالمی برادری کو بتایا کہ بھارت کتنی بار عالمی فورم پر کشمیر کو متنا زع تسلیم کر چکا ہے.. انہوں نے کہا کہ بھارت نے 14 دفع کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے.لیکن اب تک اس پر عمل کرنے سے جان چھڑا رہا ہے..میں انٹر نیشنل کمیونٹی کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں ڈر ہے کہ بھارت کوئی پلوامہ جیسا ڈرامہ رچا سکتا ہے. اس لیے ہم نے پیشگی آگاہ کیا ہے .اور اگر ایسا ہوا تو بھارت کے لیے بہت نقصان دہ ہوگا.