بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں،امریکا

رپورٹ میں راہول گاندھی کی دو سالہ قید کی سزا کا ذکر کیا گیا۔
0
127
India

واشنگٹن: امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفصیلی رپورٹ جاری کر دی-

باغی ٹی وی: مذکورہ رپورٹ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 22 اپریل 2024 کو جاری کی، رپورٹ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری انٹونی بلنکن کی جانب سے پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں-

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر سابقہ رپورٹ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، 2023 میں بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں کوکی اور میتی قبیلوں کے درمیان نسلی تنازعہ کا آغاز ہوا جس کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، 3 مئی سے 15 نومبر کے درمیان کم از کم 175 افراد ہلاک اور 60,000 سے زیادہ بے گھر ہوئے-

پاکستان اور ایران کو نئے معاہدوں میں پیشرفت کی صورت میں نئی پابندیوں …

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے سول سوسائٹی کی تنظیموں، مذہبی اقلیتوں، جیسے سکھوں و مسلمانوں، اور سیاسی اپوزیشن کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے بھی بے شمار واقعات رونما ہوئے، جموں و کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے پرتشدد تفتیش کی بھی متعدد رپورٹس موصول ہوئی ہیں،بھارتی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر دباؤ ڈالا یا ہراساں کیا-

ضمنی الیکشن: کوہلو میں پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ

رپورٹ میں کہا گیا کہ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے 2023 میں آزادی صحافت کے انڈیکس میں بھارت کو 180 ممالک میں سے 161 نمبر پر رکھا، انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ مودی کے دور میں ماحول انتہائی خراب ہوا ہے،رپورٹ میں مودی کے زیرِ اقتدار نفرت انگیز تقاریر میں اضافے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی، شہریت کا قانون جسے اقوام متحدہ “بنیادی طور پر امتیازی” قرار دیتا ہے اور غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے نام پر مسلمانوں کی املاک کی مسماری کا بھی ذکر کیا گیا-

رواں سال کے مکمل پنک مون کا ملک بھرمیں نظارہ

Leave a reply