بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی،مزید بارشوں کی پیشگوئی

جونا گڑھ شہر میں خوفناک سیلاب آیا
0
55
monsoon

بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی پھیل گئی، ہماچل پردیش میں مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 11 مسافر لاپتہ ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جونا گڑھ شہر میں خوفناک سیلاب آیا، ریلے ہر شے بہا کر لے گئے، مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا سیلابی پانی میں گھر بھی ڈوب گئے، چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو اکتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی ریاست گجرات میں بھی سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے گجرات، مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں بارش کی وجہ سے کہرام مچ گیا ہے۔ دہلی میں بھی جمنا خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ دہلی میں جمنا کے کنارے رہنے والے لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کے لیے رعنا انصارکا نام فائنل، 24 گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا …

گجرات کے جوناگڑھ اور نوساری میں شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پانی کا کرنٹ اس قدر تیز تھا کہ کئی کاریں اور جانور پانی کے تیز کرنٹ میں بہہ گئے۔ احمد آباد ایئرپورٹ میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی کئی ٹیمیں اضلاع میں تعینات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے مسلسل رابطے میں ہیں اور لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

گجرات میں، این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ہفتہ کو جوناگڑھ ضلع میں بچاؤ آپریشن کیا۔ این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے عام لوگوں تک پہنچ کر انہیں پانی بھرے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ہفتہ کو نوساری شہر میں ایک شخص لاپتہ ہوگیا تھا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی بھارت میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک سو سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

سوال پوچھنے پرچئیرمین پی ٹی آئی کے گارڈ نے صحافی پر حملہ کر دیا

مہاراشٹر میں بھی موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور کئی اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر کے پالگھر، تھانے اور رائے گڑھ سمیت سات اضلاع میں شدید بارش ہوئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اب تک پورے وسطی مہاراشٹر کو اورنج الرٹ پر رکھا گیا تھا، لیکن اب یہاں بھی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور اتر پردیش میں منگل سے جمعرات تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور کرناٹک میں بھی بارش کا امکان ہے-

آئی ایم کی شرائط پر بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے،وزیراعظم

Leave a reply