بھارت کے کورونا سینٹر میں آتشزدگی ، ہر طرف تباہی پھیل گئی کتنی جانیں جھلس گئیں

0
59

بھارت کے کورونا سینٹر میں آتشزدگی ، ہر طرف تباہی پھیل گئی

باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہار گئے.
ممبئی میں مال کی بالائی منزل پر ہسپتال کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے وارڈ بنایا گیا تھا جہاں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ عمارت میں پھنسے مریضوں اور دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کام شروع کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں قائم ‘ڈریم مال سنرائز اسپتال’ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ رات گئے لگی، چار مریض ہلاک ہوئے تاہم دیگر 70 کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ یہ اسپتال عمارت کی تیسری منزل پر قائم تھا جہاں دیگر امراض کے شکار سمیت کورونا مریض بھی زیر علاج تھے۔

متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آتشزدگی کی اصل وجہ جلد معلوم ہوجائے گی۔ خیال رہے ایسے واقعات عموماً شرٹ سرکٹ کے باعث پیش آتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں بھارتی شہری ممبئی میں کورونا کیسز میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے

Leave a reply