بھارت میں‌ لوک سبھا تحلیل، صدر رام ناتھ گووند نے دستخط کر دیے

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے حالیہ الیکشن نتائج کے بعد 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کردیاہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جمعہ کے دن ہندوستانی کابینہ کے اجلاس میں‌ بھارتی صدرسے 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس پر رام ناتھ کووند نے کابینہ کے مشورہ کو قبول کرکے لوک سبھا کو تحلیل کرنے کے حکم پر ہفتہ کو دستخط کردیے ہیں۔

بھارت میں‌ 16 ویں لوک سبھا کی میعاد 3 جون کو ختم ہونا تھا۔ ہندوستانی صدر نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 85 کے تحت یہ قدم اٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ نریندر مودی اور ان کی کابینہ نے الیکشن نتائج کے بعد استعفیٰ‌ دے دیا ہے اور وہ جلد دوبارہ وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں‌گے.

Comments are closed.