بھارت، راہل گاندھی کا استعفیٰ منظور، موتی لال ووہرا کانگریس کے عارضی صدر منتخب

0
49

بھارت میں‌ اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے اور موتی لال ووہرا کو پارٹی کا کارگزار صدر نامزد کر دیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جب تک کانگریس کی طرف سے نئے پارٹی صدر کا حتمی فیصلہ نہیں‌ کر لیا جاتا موتی لال ووہرا ہی کانگریس کے عارضی صدر ہوں‌ گے. لوک سبھا الیکشن کے بعد راہل گاندھی متعدد مرتبہ کہہ چکے تھے کہ کانگریس کا نیا صدر منتخب کیا جائے اور وہ استعفی دینے پر بضد تھے. آج بدھ کے دن بھی انہوں نے استعفی پر اصرار کیا جس پر ان کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے.

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے صدر نہیں‌ ہیں، کانگریس جلد سے جلد نیا صدر منتخب کر لے، نئے صدر کے انتخاب میں میرا کوئی رول نہیں‌ ہو گا. یہ کام پارٹی کو کرنا ہے. واضح رہے کہ عارضی طور پر بنائے گئے کانگریس صدر موتی لال ووہرا مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ‌ رہ چکے ہیں. وہ 16 مئی 1993 سے لےکرتین مئی 1996 تک اترپردیش کےگورنربھی رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار کانگریس کے بزرگ لیڈروں میں ہوتا ہے.

Leave a reply