بھارت میں مندر کی دیوار گرنے سے بھگدڑ، 4 ہلاک درجنوں زخمی

0
54

بھارت میں مندر کی دیوار گرنے سے بھگدڑ، 4 ہلاک درجنوں زخمی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے پرگنہ ضلع میں ایک مندر کی دیوار گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی جس سے کم و بیش 60 لوگ زخمی ہو گئے۔

جنم اشٹمی کے موقع پر مندر میں افراد جمع ہو رہے تھے کہ حادثہ رونما ہو گیا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا اورہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

Leave a reply