بھارت میں کرونا سے متاثرہ صحافیوں کے لیے ایمرا کی پیشکش ، بھارتی میڈیا نے کیا شکریہ ادا

0
50

باغی ٹی وی : بھارت میں کرونا سے متاثرہ صحافیوں کے لیے ایمرا کی پیشکش ، بھارتی میڈیا نے کیا شکریہ ادا

ایمرا باڈی کی جانب سے ہمسایہ ملک بھارت میں حالیہ کورونا وائرس وباء سےچندی گڑھ پریس کلب،ممبئ پریس کلب اور دہلی پریس کلب ممبران کے لئے جذبہ خیر سگالی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئےکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان مہیا کرنے کے لئے ایمراکی پیشکش کو بھارتی میڈیا میں سراہاگیا ہے اور شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے تشویش ناک صورت حال ہے . اور لاکھوں افراد اس وبا کی نذر ہوچکے ہیں. ان بھارتی لوگوں میں میڈیا سے متعلق صحافی حضرات بھی متاثر ہوئے ہیں.

ان کی امداد کے لیے یکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن نے بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کا اعلان کیا ہے اور عملی طور پر بھی اس میں‌ حصہ ڈالا ہے..ان کی اس کاوش کو بھارتی میڈیا جن میں ہندی ، انگریزی اور دیگر زبانوں میں موجود ہے نے سراہا ہے . اور اس طرح چندی گڑھ ، دہلی اور ممبئی پریش کلب کو پیش کرنے پر اس جذبہ پر شکریہ ادا کیا ہے.

اس اس پر ایمراکا شکریہ ادا کیا ہے . خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے تباہی جاری، مزید 3 ہزار 688 افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ پندرہ ہزار سے تجاوزکر گئی۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 1993 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3523 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ مجموعی اموات 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہو چکی ہیں۔

کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال کے باعث امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ آسٹریلیا نے بھارت سے آنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے
ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو گئی، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کے لیے آکسیجن اور ادویات کا انتظام کررہے ہیں۔ دلی میں مسلمانوں نے کورونا ہسپتال بنا لیا جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔

مختلف علاقوں سے سو ٹن سے زائد آکسیجن کے ٹینکر ریل کے ذریعے دلی پہنچائے گئے۔ روس کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ویکسین بھارت پہنچ گئی، جرمنی سے 120 وینٹی لیٹرز کی امداد بھارت کی لیے روانہ کر دی گئی۔ خطرناک صورت حال کے پیش نظر مزید ملکوں نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

Leave a reply