بھارت میں ترنگا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا

0
49

بھارت میں ترنگا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا

باغی ٹی وی :مودی کے بھارت میں‌علیحدگی پسند کی تحریک بھی زور پکڑنے لگی . بھارت میں آزادی کی آوازیں حقیقت کا روپ دھارنے لگیں، بھارتی پنجاب میں خالصتان کی تحریک مزید تیز ہو گئی، ضلع موگا میں ڈی سی آفس پر ترنگے کو اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔ یوم آزادی کو یوم سیاہ کےطور پر منایا گیا۔

کشمیریوں کا حق خودارادیت دبانے والے بھارت کا وجود خطرے میں، بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی۔ پنجاب میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، امرتسر میں سکھوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، آزادی کا مطالبہ کرتے بینرز تھامے جوشیلے پنجابیوں نے خوب نعرے بازی کی۔

ضلع موگا میں سرکاری عمارت سے ترنگے اتار کر پھینک دیا گیا، ڈپٹی کمشنر آفس پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا جس سے کھلبلی مچ گئی اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔15اگست کو ہریانہ اور بھارتی پنجاب میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی.
امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی اور کشمیریوں نے بھارتی مشن کے باہر مظاہرہ کیا اور ترنگے کو آگ لگا دی جبکہ بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔

بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی اور کشمیریوں نے بھارتی مشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں کشمیری اور سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورفضاء "قاتل مودی”کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

مظاہرین نے بھارتی پنجاب کو علیحدہ ملک خالصتان بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔

خالصتان ہر سکھ کی خواہش ہے، ہمیں خالصتان مل جائے اس سے بڑی اور کیا بات ہو سکتی ہے ، سکھ لیڈر کا بھارت میں اعلان

Leave a reply