بھارت، نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں‌ عروج پر پہنچ گئیں

بھارت میں‌ ہندوستانی وزیرا عظم نریندر مودی کے انتخابات جیتنے کے بعد ان کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں کئی بین الاقوامی رہنماؤں، مختلف ملکوں‌کے سربراہان اور علاقائی لیڈر شریک ہوں‌گے. مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پہلے اس تقریب میں شامل ہونے والی تھیں تاہم آج انہوں نے آنے سے انکار کر دیا ہے. 2014 میں جب مودی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تھی تو اس وقت بھی وہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب میں شامل نہیں‌ ہوئی تھیں.

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے خلیج بنگال کے سرحدی یا ساحلی ممالک کے عالمی تکنیکی اور معاشی تعاون کی تنظیم(BIMSTEC ) بمس ٹیک کے رکن ممالک ہندوستان، بنگلہ دیش ، میانمار، شری لنکا، تھائی لینڈ بھوٹان اور نیپال کے رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے. یاد رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں‌ دی گئی ہے.

Comments are closed.